حیدرآباد۔9 ۔اگست (سیاست نیوز) سائبر آباد پولیس نے نشہ کی حالت میں گاڑی چلانے والوں کے خلاف جاری کارروائی میں 408 افراد کو عدالتی احکام پر جیل منتقل کردیا ۔ سائبر آباد پولیس کی جانب سے 2 تا 6 اگست کی گئی کارروائی میں جملہ939 افراد کے خلاف پولیس نے کارروائی کی جو مختلف خلاف ورزیوں کے مرتکب پائے گئے ۔ پولیس کی جانب سے ان افراد کے خلاف 11 لاکھ 84 ہزار 800 روپئے کے جرمانے عائد کئے گئے جبکہ 666 افراد کے ڈرائیونگ کے خلاف کارروائی ہوئی ۔ سائبر آباد پولیس کے مطابق 408 افراد میں 192 افراد کو ایک دن جیل کی سزا کا فیصلہ سنایا گیا جبکہ 126 افراد کو 2 دن کیلئے 39 افراد کے خلاف 3 دن 19 افراد ، 4 دن کیلئے 10 ہزار (6) دن کیلئے 3 افراد 7 دنوں کیلئے 2 افراد 10 دنوں کیلئے اور 2 افراد سفارتوں10 دنوں کیلئے اور 2 افراد 12 دنوں کیلئے جیل منتقل کردیا گیا ۔ سائبر آباد پولیس نے ڈرنک اینڈ ڈرائیو میں گرفتار افراد کے ڈرائیونگ لائسنس کو منسوخ کرنے کیلئے آر ٹی او عہدیداروں کو سفارش روانہ کی گئی ہے۔
