حالت نشہ میں ڈرائیونگ کے خلاف سزائے جیل

   

Ferty9 Clinic

محبوب نگر۔/8 جنوری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) محبوب نگر میں حالت نشہ میں ڈرائیونگ کرنے والوں کو جیل کی سزا سنائی گئی ہے۔ ٹریفک پولیس سی آئی مسٹر اشوک کی قیادت میں ڈرنک اینڈ ڈرائیو مہم چلاتے ہوئے شہر کے اہم مقام پر تلاشی مہم شروع کی گئی تھی ۔ 5 افراد حالت نشہ میں ڈرائیونگ کرتے ہوئے پکڑے گئے جن میں سے ایک کو 25 دن جیل اور2ہزار روپئے جرمانہ، 2 افراد کو سات دن کی جیل اور 2 ہزار روپئے جرمانہ، ایک کوپانچ دن کی جیل اور 2 ہزار روپئے جرمانہ کی سزا سنائی گئی۔

نرسا پور میں پہلے دن 21 پرچہ نامزدگیوں کا ادخال
نرسا پور۔/8 جنوری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) میونسپل انتخابات کے ادخال پرچہ نامزدگی کے پہلے روز نرسا پور میونسپلٹی میں 21 پرچہ نامزدگی داخل ہوئے جس میں ٹی آر ایس 14، کانگریس 2 ، آزاد امیدوار 5 نے اپنے پرچہ نامزدگی داخل کی۔