حالت نشہ میں ڈرائیونگ کے خلاف مہم

   

528 افراد کے خلاف مقدمہ درج ، سائبرآباد پولیس کی کارروائی
حیدرآباد ۔ 13 جولائی (سیاست نیوز) سائبرآباد ٹریفک پولیس نے شراب نوشی کرکے گاڑی چلانے والوں کے خلاف خصوصی مہم چلاتے ہوئے 528 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق ایک ہفتہ کے دوران سائبرآباد پولیس کمشنریٹ میں شراب نوشی کرکے گاڑی چلانے والوں کے خلاف مقدمات درج کئے گئے جس میں سب سے زیادہ آر سی پورم ٹریفک پولیس نے 94 مقدمات، میاں پور ٹریفک پولیس نے 65 مقدمات، گچی باؤلی ٹریفک پولیس نے 48 مقدمات، نارسنگی ٹریفک پولیس نے 46 مقدمات، راجندرا نگر ٹریفک پولیس نے 40 مقدمات درج کئے اور سب سے کم بالاگد پولیس نے 15 مقدمات درج کئے۔ ٹریفک پولیس نے بتایا کہ 397 ٹو وہیلرس، 22 تھری وہیلرس، 113 چار پہیوں والی گاڑی اور 2 ہیوی وہیکل کے ڈرائیورز کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے انہیں عدالتی تحویل میں بھیج دیا گیا۔ ش