حیدرآباد۔ سائبرآباد ٹریفک پولیس کی جانب سے نشہ کی حالت میں گاڑی چلانے والوں اور بغیر لائسنس گاڑی چلانے والوں کے خلاف جاری مہم میں78 افراد کو سزا دلائی گئی ہے اور 5 لاکھ روپئے سے زائد کے جرمانے عائد کرتے ہوئے خاطی افراد کے ڈرائیونگ لائسنس کو منسوخ کرنے کی آر ٹی او کو سفارش روانہ کردی۔ بتایا جاتا ہے کہ 14 دن کے لئے دو افراد، 10 دنوں کیلئے ایک، 8 دن کیلئے ایک شخص،6 دن کیلئے 4 افراد ، 5 دن کیلئے 2 افراد ،4 دن کیلئے 6 افراد، 3 دن کیلئے 28 دنوں کیلئے18 افراد اور 36 افراد کو ایک دن کی سزا دلائی گئی ہے۔ سائبرآباد ٹریفک پولیس کے مطابق سب سے زیادہ 57 مقدمات شمس آباد حدود میں درج کئے گئے اور اس کے علاوہ مادھا پور میں9 ، میاں پور میں 23، کوکٹ پلی میں 26، بالا نگر میں 11، گچی باؤلی میں 10 اور شاد نگر میں 33 افراد کے خلاف کارروائی انجام دی گئی۔