حیدرآباد 21 اپریل (یواین آئی )شہر حیدرآباد کے بنجاراہلز اور جوبلی ہلز علاقوں میں گزشتہ شب ٹریفک پولیس کی جانب سے چلائی گئی شراب پی کر گاڑی چلانے والوں کے خلاف مہم کے دوران 62گاڑیوں کو ضبط کرلیاگیا۔پولیس نے ان گاڑیوں کے مالکین کے خلاف معاملہ درج کرلیا۔پولیس نے کئی افراد کو حالت نشہ میں گاڑی چلانے پر انتباہ بھی دیا۔بریتھ انالائزر کے ذریعہ کی گئی جانچ میں اس بات کا پتہ چلا کہ یہ افراد حالت نشہ میں ہیں۔ پولیس نے 40 کاروں، 22 ٹو وہیلرس کو ضبط کیا۔