حیدرآباد۔ 21 ڈسمبر (سیاست نیوز) حیدرآباد اور سائبر آباد پولیس نے حالت نشہ میں گاڑی چلانے والوں کے خلاف بڑے پیمانے پر ہفتہ کی شب کارروائی کی ہے۔ ویک اینڈ پر کئے جانے والے ڈرنک اینڈ ڈرائیو آپریشن کے ذریعہ 409 افراد کا حالت نشہ میں گاڑی چلانے کا پتہ لگایا گیا۔ اس آپریشن کے ذریعہ سیول ٹریفک پولیس نے 290 ٹو وہیلرس، 23 تھری وہیلرس، 95 فور وہیلرس اور ایک ہیوی وہیکل کے ڈرائیورس کو علاقہ مادھاپور، راجیندر نگر، بالانگر اور دیگر ٹریفک پولیس اسٹیشن حدود میں بیک وقت ڈرنک اینڈ ڈرائیونگ آپریشن کے ذریعہ حالت نشہ میں گاڑی چلانے کا پتہ لگایا گیا ہے۔ اسی طرح شہر حیدرآباد میں بھی حالت نشہ میں گاڑی چلانے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 403 ڈرائیورس کے خلاف مقدمات درج کئے گئے ہیں جن میں 320 ٹو وہیلرس، 23 تھری وہیلرس، 59 فور وہیلرس جملہ 403 ڈرائیورس کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔ ب
