حیدرآباد۔/19 مئی، ( سیاست نیوز) لاک ڈاؤن میں نرمی کے دوران حیدرآباد ٹریفک پولیس نے حالت نشہ میں گاڑی چلانے والے ایک شخص کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ پتلی باؤلی کوٹھی کی سمت جانے والے ایک تیز رفتار آٹو نے ڈیوائیڈر کو ٹکر دے دی جس سے آٹو کو بھی شدید نقصان پہنچا اور ڈرائیور بھی زخمی ہوگیا۔ ٹریفک پولیس عملہ نے فوری بریتھ انالائزر آلہ کے ذریعہ آٹو ڈرائیور کا معائنہ کیا اور اسے حالت نشہ میں ہونے کا پتہ لگایا۔ ٹریفک پولیس سلطان بازار نے آٹو ڈرائیور کے خلاف ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے اس کا آٹو بھی ضبط کرلیا۔ واضح رہے کہ کورونا وائرس کے لاک ڈاؤن کے دوران پولیس نے ڈرنک اینڈ ڈرائیونگ مہم روک تھی چونکہ بریتھ انالائزر کے ذریعہ جانچ کرنے پر وائرس سے متاثر ہونے کا اندیشہ لاحق ہونے کے پس منظر میں اسے روک دیا گیا تھا۔