حالت نشہ میں گاڑی چلانے والے 33 افراد کو جیل

   

حیدرآباد: سائبر آباد ٹریفک پولیس کی جانب سے گزشتہ 6 دن کے دوران حالت نشہ میں گاڑی چلانے والے افراد کے خلاف مہم چلائی گئی جن میں 33 افراد کو جیل بھیج دیا گیا جن کی مدت 1 تا 5 دن ہے ۔ اس دوران ٹریفک قواعد کی خلاف ورزی کرنے پر 16.1 لاکھ روپئے جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔ پولیس کے مطابق 6 تا 11 ڈسمبر کے دوران حالت نشہ میں اور بغیر لائسنس کے گاڑی چلانے والے 396 افراد کو پکڑا گیا تھا۔