حالت نشہ میں گاڑی چلانے پر 14 افراد گرفتار

   

حیدرآباد 10 مارچ (یو این آئی) شہر حیدرآباد میں حالت نشہ میں گاڑی چلاتے ہوئے 14افراد پکڑے گئے ۔جوبلی ہلز میں پولیس کی جانب سے کل شب معمول کی مہم چلائی گئی ۔اس موقع پر بعض افراد نے پولیس سے بچ کر فرار ہونے کی کوشش کی تو بعض افراد نے بریتھ انالائزر کے ذریعہ جانچ کروانے سے انکار کردیاتاہم پولیس کے اصرار پر انہوں نے یہ معائنہ کروایا۔پکڑے گئے افراد کے خلاف پولیس نے معاملہ درج کرلیا۔ان تمام افراد کو عدالت میں پیش کرنے سے پہلے کونسلنگ کے لئے طلب کیا گیا۔یہ کونسلنگ پیر کو ہوگی۔پکڑے گئے افراد میں ایک خاتون بھی شامل ہے ۔پولیس نے ان تمام افراد کی گاڑیوں کو ضبط کرلیا۔