حالت نشہ میں گاڑی چلانے پر 247 افراد کیخلاف کارروائی

   

حیدرآباد 13 اپریل (سیاست نیوز) سائبرآباد پولیس کی جانب سے حالت نشہ میںگاڑی چلانے والوں کے خلاف مہم مسلسل جاری ہے۔ سائبرآباد پولیس نے 247 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ ٹریفک پولیس نے تمام 247 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے گاڑیوں کو ضبط کرلیا اور انھیں عدالت سے رجوع ہونے کی ہدایت دی۔ ٹریفک پولیس نے سائبرآباد کمشنریٹ کے مختلف حدود میں مہم کے دوران 189 ٹو وہیلرس، 44 فور وہیلرس، 13 آٹوز اور ایک ہیوی وہیکل کے ڈرائیورس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ بالنگر پولیس حدود میں 31 کیس، چیوڑلہ میں 28 کیس، جیڈی میٹلہ میں 24، آر پی پورم میں 23 کیس اور شاد نگر میں 22 کیس درج کئے گئے۔