حیدرآباد۔ 5 جنوری (یو این آئی) شہر حیدرآباد کے بنجاراہلز اور جوبلی ہلز علاقوں میں گزشتہ شب ٹریفک پولیس کی جانب سے چلائی گئی شراب پی کر گاڑی چلانے والوں کے خلاف مہم کے دوران 82گاڑیوں کو ضبط کرلیاگیا۔پولیس نے ان گاڑیوں کے مالکین کے خلاف معاملہ درج کرلیا ۔بریتھ انالائزر کے ذریعہ کی گئی جانچ میں اس بات کا پتہ چلا کہ یہ افراد حالت نشہ میں ہیں۔ پولیس نے 49 کاروں، 32 ٹووہیلرس کو ضبط کیا۔