حالیہ بارش سے ایک ہزار سے زائد برقی ٹرانسفارمرس پانی میں ڈوب گئے

   

1000 برقی کھمبوں کو نقصان ، نقصانات کا تخمینہ تیار کیا جارہا ہے ، پربھاکر راؤ
حیدرآباد ۔ 10 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : ٹرانسکو ، جینکو کے سی ایم ڈی ۔ ڈی پربھاکر راؤ نے کہ کہ ریاست میں حالیہ بارش اور سیلاب کے سبب ریاست بھر میں تقریبا 1000 سے زائد ٹرانسفارمرس پانی میں ڈوب گئے ہیں ۔ حالانکہ گذشتہ دو دن سے بارش نہیں ہورہی ہے ۔ مگر ابھی بھی بیشتر برقی ٹرانسفارمرس پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں ۔ تمام برقی ٹرانسفارمرس کو پانی سے باہر نکالنے کے بعد ہی نقصانات کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے ۔ زیادہ تر برقی ٹرانسفارمرس (این پی ڈی سی ایل ) کے حدود میں پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں اور یہی زیادہ نقصانات ہوئے ہیں ۔ ڈی پربھاکر راؤ نے کہا کہ ریاست میں موسلا دھار بارش ہونے اور برقی ٹرانسفارمرس پانی میں ڈوب جانے کے باوجود برقی سربراہی میں کہیں بھی خلل پیدا نہیں ہوا ۔ برقی سربراہی منقطع ہونے پر برقی عملہ کی جانب سے برقی سربراہی کو بحال کرنے کے لیے موثر اقدامات کئے گئے یہاں تک کہ جن مقامات پر برقی ٹرانسفارمرس پانی میں ڈوب گئے تھے ان مقامات پر متبادل برقی ٹرانسفارمرس کے ذریعہ برقی سربراہی کو یقینی بنایا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ابتدائی رپورٹ سے پتہ چلا ہے کہ 1000 برقی کھمبوں کو نقصان پہونچا ہے ۔ ہنمکنڈہ میں دو سب اسٹیشنس میں پانی داخل ہوگیا تھا ۔ جس پر فوری برقی سربراہی کو روکتے ہوئے متبادل سب اسٹیشنس کے ذریعہ برقی سربراہی کو یقینی بنایا گیا ہے ۔۔ N