872 برجس پانی میں غرق، مرمت کے لیے 357.312 کروڑ روپئے درکار ، رپورٹ تیار
حیدرآباد ۔ 10 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : ریاست میں حالیہ 10 دن تک ہونے والی موسلا دھار بارش سے 2,226.63 کیلو میٹر سڑکوں کو بڑے پیمانے پر نقصان پہونچا ہے ۔ کئی مقامات پر سڑکیں بہہ گئے ۔ سب سے زیادہ ضلع نرمل میں 268.98 کیلو میڑ سڑکوں کو نقصان پہونچا ہے ۔ محکمہ عمارت و شوارع کے عہدیداروں کی جانب سے سڑکوں کے بہہ جانے اور اس کے نقصانات پر اضلاع سے رپورٹس طلب کی جارہی ہیں ۔ ابتدائی رپورٹ میں یہ اندازہ لگایا گیا ہے ۔ ضلع جگتیال میں 246.05 کیلو میٹر ضلع بھدرا دری کتہ گوڑم میں 223.90 کیلو میٹر ضلع ناگر کرنول میں 253 کیلو میٹر سڑکوں کو نقصان پہونچا اس کے علاوہ 11,256,52 تک سڑکوں پر بڑے بڑے کھڈ اور گڑھے پڑ گئے ہیں ۔ 651 کلورٹس کو نقصان پہونچا ۔ سیلاب کی وجہ سے بہہ جانے والی سڑکوں ، برجس کی مرمت کے لیے 357.312 کروڑ روپئے کے مصارف ہونے کا محکمہ عمارت و شوارع کے عہدیداروں کی جانب سے اندازہ لگایا گیا ہے ۔ سڑکوں کے نقصانات پر تمام اضلاع سے رپورٹس منگوائی جارہی ہیں اور نقصانات سے دوچار ہونے والی سڑکوں اور برجس کی مرمت کرنے کے لیے حکمت عملی تیار کی جارہی ہے ۔ جاریہ سال موسم برسات کے آغاز پر ہی جون اور جولائی میں ہوئی بارش سے ریاست میں 2351 کیلو میٹر سڑکوں کو نقصان پہونچا تھا ۔ ان کی مرمت کے لیے 288.533 کروڑ روپئے کی ضرورت ہونے کی رپورٹ تیار کرتے ہوئے عہدیداروں نے حکومت کو پیش کیا تھا ۔۔ N