حالیہ بارش کے باعث قدیم عمارتوں میں موجود اسکولوں کے بارے میں اجلاس

   

نظام آباد۔ڈی ای او نظام آباد مسٹر درگا پرساد نے ضلع میں جاری بارش کے باعث قدیم اور خستہ حالت میں موجودہ مدارس کے عمارتوں کے بارے میں متعلقہ انجینئرس ، ہیڈ ماسٹر ، منڈل ایجوکیشن آفیسروں سے بات چیت کی ۔ انہوں نے بتایا کہ ضلع میں خستہ حالت میں موجودہ عمارتوں کی نشاندہی کی گئی ہے اور مکمل خستہ حالت میں موجودہ عمارتوں کی منہدم کیلئے گرام پنچایتوں میں قرار داد منظور کرنے اور مرمتی کاموں کو انجام دینے کیلئے اقدامات کرنے کی ہدایت دی اور مدارس کے احاطہ میں بارش کا پانی جمع ہونے نہ دیں اسی طرح منڈل پرجا پریشد، ضلع پریشد ، سرکاری مدارس ، کے جی بی وی ، ماڈل اسکول میں مسائل پیش آنے سے قبل ہی اقدامات کرنے کی ہدایت دی ۔ انہوں نے بتایا کہ تلنگانہ اوپن اسکول سوسائٹی کے نتائج جاری کئے گئے ہیں اور امیدوار اپنے نتائج ویب سائٹ کے ذریعہ حاصل کرسکتے ہیں۔