پہلی منزل پر پانی کا اخراج، میڈیا سنٹر زبوں حالی کا شکار
حیدرآباد۔2۔مئی (سیاست نیوز) حکومت کی جانب سے پرشکوہ محل نما سکریٹریٹ کی عمارت تعمیر کروائی گئی اور چیف منسٹر کے سی آر نے باوقار انداز میں اس کا افتتاح بھی کیا ہے ۔ تاہم کروڑہا روپئے خرچ کرتے ہوئے تعمیر کی گئی فن شاہکارہ عمارت بارش کے پانی سے محفوظ نہیں ہے ۔ حالیہ بارش سے عمارت کی تعمیری نقائص آشکار ہورہی ہے ۔ میڈیا پر کتنی بھی پابندیاں عائد کی جائے حکومت کے تعمیری نقائص کو چھپانا ناممکن بنتا جارہا ہے ۔ اتوار کو ہوئی بارش نے سکریٹریٹ کی تعمیری نقائص کو بے نقاب کردیا ہے ۔ پہلے دن کی بارش سے سکریٹرے کی پہلی منزل کی عمارت میں پانی داخل ہوگیا تھا ۔د وسرے دن کی بارش سے سکریٹریٹ کے میڈیا سنٹر میں پانی داخل ہوگیا ہے جو تعمیری کمپنی کے مذاق کے مترادف بن گیا ہے ۔ پہلے دن کی بارش سے سکریٹریٹ کی پہلی منزل سے پانی کا اخراج ہوا تھا ، دوسرے دن ستونوں سے پانی کا اخراج ہوا ہے جس سے تعمیری تیکنک بے نقاب ہوگئی ہے ۔ میڈیا سنٹر میں پانی داخل ہونا موضوع بحث بنا ہواہے ۔ چھوٹی سی بارش سے سکریٹریٹ کی عمارت کا یہ حال ہے ۔ میڈیا سنٹر میں پنی داخل ہونے سے صحافی حیرت زدہ رہ گئے ۔ سلاب سے پانی ستونوں سے نکل کر پورا حال بھر گیا ۔ ستونوں میں باریک دراڑیں پڑنے سے پانی نکل رہا تھا ۔ یہ واقعہ میڈیا سنٹر کی تعمیر میں ہوئی لاپرواہی اور غفلت کو ظاہر کرتا ہے ۔ کروڑہا روپئے سے تعمیر کردہ سکریٹریٹ میں میڈیا سنٹر کی تعمیر میں اتنی ہی احتیاطی اقدامات کئے جانے تھے ، میڈیا کو تین سال سے دور رکھنے والی حکومت میڈیا سنٹر کی تعمیر میں لاپرواہی کا مظاہرہ کیا ہے ۔ معیار کو برقرار نہ رکھنے پر تنقیدوں کے نشانے پر آگئی ہے ۔ تعمیری کام کو جلد از جلد ختم کرنے کیلئے معیارات پر عمل نہ کرنے کے حکومت پر الزامات عائد کئے جارہے ہیں۔ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ غیر موسمی بارش سے سکریٹریٹ کی یہ صورتحال ہے تو موسم بارش میں کیا ہوگا ، اس پر سوالیہ نشان لگ رہا ہے ۔ن