حامد محمد خان امیر حلقہ جماعت اسلامی کے ساتھ معززین شہر کریم نگر کی نشست

   

Ferty9 Clinic

کریم نگر :۔ اتوار بمقام پیکاک ہوٹل پر جناب حامد محمد خان امیر حلقہ جماعت اسلامی تلنگانہ کی ایک خصوصی نشست معززین شہر کے ساتھ منعقد کی گئی۔جس کاخاص مقصدامت کے معززین کوحالات حاضرہ سے واقف کرانا اوربحیثیت امت کے ہماری کیاذمہ داریاں ہیں اس پر محترم نے تفصیلی بات پیش کی اور خصوصی طور پر ملک کی یکجہتی برادران وطن کے ساتھ خوشگوار تعلقات اور اس کو برقرار رکھنے کے لاحہ عمل کو تفصیل سے بیان کیا۔ حق کا ساتھ اور زمین پر انصاف قائم کرنا بغیر دعوت اور اقامت دین کے ممکن نہیں ہے اور کہا کہ یہ ذمہ داری کسی ایک جماعت کی نہیں ہے بلکہ تمام امت محمدی کی ہے اور اس کام کو انجام دینے کی طرف سب کو راغب کیا۔ سوال و جواب کا وقفہ دیا گیا جس میں معززین شہرنے امیر حلقہ سے تسلی بخش جوابات حاصل کیے۔ اس طرح پروگرام اختتام کو پہنچا۔تمام معززین شہر کیلئے طعام کاانتظام کیاگیاہے۔ناظم ضلع جناب خیر الدین صاحب نے تمام معززین شہر کا شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر کریم نگرکے تینوں امرائے مقامی موجود تھے جن میں جناب نعیم الدین احمد صاحب امیر مقامی سید زبیر صاحب امیر مقامی سید معین اور ناظم ضلع خیر الدین موجود تھے اور معززین شہر کی کثیر تعداد شریک تھی۔ امیر حلقہ کادراصل یہ بہت ہی تفصیلی چار دن کا دورہ کریم نگر تھا۔ جس میں انھوں نے اردو پریس اور میڈیا کے افراد کی نشست اور کارکنان اور متفقین مرد خواتین کی نشست۔ اور عام نوجوان ملت کی نشست اور علمائے کرام اور ائمہ مساجد کے پروگرام منعقد کیے گئے۔