حاملہ امریکی خواتین میں ہائی بلڈ پریشر کی شرح میں اضافہ

   

Ferty9 Clinic

نیویارک۔ 9 ۔ ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) محققین نے جن میں ایک ہندوستانی نژاد شامل ہے، اپنی ریسرچ میں یہ پایا ہے کہ امریکہ میں 35 سال اور اس سے زائد عمر کی حاملہ خواتین میں بلڈ پریشر کی شرح 1970 ء سے زائد از 75 فیصد بڑھ چکی ہے۔ ہائی بلڈ پریشر دراصل ہائپر ٹینشن کی کیفیت ہوتی ہے۔ ریسرچرس نے 1970 ء اور 2010ء کے درمیان امریکہ میں 151 ملین سے زیادہ خواتین کے حمل کے دوران کی کیفیت کا جائزہ لیا ۔ انہوں نے یہ نتیجہ اخذ کیا کہ جیسے جیسے عمر بڑھتی جاتی ہے ، خواتین اگر حاملہ ہوتی ہیں تو ان میں ہائی بلڈ پریشر کا مسئلہ پیدا ہوجاتا ہے ۔ اس سے ڈیلیوری کے دوران پیچیدگی پیدا ہوسکتی ہے۔