حیدرآباد۔ /3 اکٹوبر (سیاست نیوز) نلگنڈہ کراس روڈ پر آج اُس وقت ٹریفک متاثر ہوگئی جب ایک خاتون کی زچگی 108 ایمبولینس میں ہوگئی ۔ بتایا جاتا ہے کہ بالاپور سے تعلق رکھنے والی گوری کو شدید درد کی وجہ سے اسے بذریعہ ایمبولنس خانگی دواخانہ منتقل کیا جارہا تھا کہ ملک پیٹ نلگنڈہ کراس روڈ کے قریب اس خاتون کی زچگی ہوگئی اور اسے لڑکا پیدا ہوا ۔ زچگی کیلئے 108 ایمبولینس عملہ نے گاڑی کو روک دیا تھا اور بعد زچگی خاتون اور اس کے بچہ کو میٹرنٹی ہاسپٹل منتقل کیا ۔ ڈیلیوری کیلئے ایمبولینس سڑک پر پارک کئے جانے کے نتیجہ میں ٹریفک کا بہاؤ متاثر ہوگیا تھا ۔
