حاملہ خواتین اور بچوں میں غذاء پر توجہ ضروری

   

پوشن ابھیان پروگرام کو کامیاب بنانے عہدیداروں کو ہدایت، ایڈیشنل کلکٹر

سنگا ریڈی 9 اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سنگاریڈی ضلع میں حاملہ خواتین اور بچوں کی غذا پر توجہ دینے کے لیے پوشن ابھیان کے زیراہتمام پوشن پکشم پروگرام کو کامیاب کرنے ایڈیشنل کلکٹر چندر شیکھر نے ضلع عہدیداروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ اس ماہ کی 8 تا 22 تاریخ تک پوشن ابھیان کے زیراہتمام پوشن پکشم پروگرام کو کامیاب بنائیں کلکٹر کے دفتر کے کانفرنس ہال میں خواتین، اطفال اور معذور افراد کی بہبود محکمہ، طبی محکمہ، پنچایت راج، اور ضلع دیہی ترقی کے عہدیداروں کے ساتھ ایک اجلاس منعقد کیا اس موقع پر ضلع ایڈیشنل کلکٹر چندر شیکھر نے کہا کہ اس سال نگرانی کے ساتھ سپلیمنٹری نیوٹریشن فیڈنگ پروگرام کے دوران ایک ہزار دن میں بچوں کی شناخت کرکے ان کا اندراج کرکے ان کی غذائی حالت کو بہتر بنانے کے لیے بیداری پروگرام چلائے جائیں پروگراموں کا مقصد طرز زندگی میں ایسی تبدیلیاں لانا ہے جس سے موٹاپا کم ہو جائے گا انہوں نے کہا کہ اس پروگرام کا مقصد ضلع میں غذائی قلت دور کرنا بچوں، حاملہ خواتین، دودھ پلانے والی ماؤں اور نوعمر بچیوں کی صحت کو بہتر بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خون کی کمی، پیدائشی وزن اور غذائیت کی کمی کو دور کرنے کے مقصد سے منعقد کیا جانا چاہیے انہوں نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ 8 سے 22 اپریل تک ضلع بھر میں نیوٹریشن ہفتہ پروگرام منعقد کریں اور حاملہ خواتین اور چھوٹے بچوں کو واقف کروایا جائے انہوں نے کہا کہ حاملہ خواتین، دودھ پلانے والی ماؤں اور نوعمر لڑکیوں کی غذا پر توجہ دینے کہا انہیں کھانے کی طاقت کے بارے میں عوام میں شعور بیدار کرتے ہوئے اور صحت مند کھانے کی عادات کو فروغ دے کر منظم اور بیداری پیدا کرنی چاہیے ڈی ڈبلیو او للیتا کماری، ڈی آر ڈی او جیوتی، ڈسٹرکٹ میڈیکل آفیسر، گایتری دیوی، زیڈ پی سی ای او جانکی ریڈی، انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کے افسران، سی ڈی پی اوز، مختلف محکموں کے افسران اور عملہ اور دیگر نے شرکت کی