حیدرآباد۔ کورونا کا ٹیکہ 18 سال سے کم عمر کے بچوں کو نہیں دیا جائیگا ۔ ڈائرکٹر میڈیکل ایجوکیشن ڈاکٹر رمیش ریڈی نے بتایا کہ یہ ٹیکہ حاملہ خواتین اور 18 سال سے کم عمر کے افراد کو نہیں دیا جائیگا ۔ اس کے علاوہ دیگر امراض کا شکار خواتین بھی اس ٹیکہ سے دور ہی رکھی جائیں گی ۔ حکومت کی جانب سے ٹیکہ اندازی کو کامیاب بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ ڈاکٹر ریڈی نے آج گاندھی ہاسپٹل کا دورہ کرتے ہوئے وہاں کورونا ٹیکہ اندازی کیلئے اقدامات کا جائزہ لیا ۔ گاندھی ہاسپٹل میں ہفتے کو ٹیکہ اندازی کے آغاز کے موقع پر ایک صفائی ورکر کو سب سے پہلے ٹیکہ دیا جائیگا ۔ اس کیلئے سیرم انسٹی ٹیوٹ پونے کا تیار کردہ کووی شیلڈ ٹیکہ استعمال کیا جائیگا ۔