حاملہ خواتین کو کوویڈ ویکسین دیا جاسکتا ہے : مرکز

   

حیدرآباد : مرکزی وزارت صحت نے جمعہ کو کہا کہ حاملہ خواتین کو کوویڈ کے خلاف ویکسین دیا جاسکتا ہے۔ مرکزی وزارت صحت کی جانب سے ایک پریس کانفرنس سے مخاطب کرتے ہوئے آئی سی ایم آر کے ڈائرکٹر جنرل ڈاکٹر بلرام بھارگوا نے کہا کہ ’’وزارت صحت نے رہنمایانہ خطوط دیئے ہیں کہ حاملہ خواتین کو ویکسین دیا جاسکتا ہے‘‘۔ انہوں نے کہا کہ ’’یہ ویکسین حاملہ خواتین کیلئے مفید ہے اور اسے دیا جانا چاہئے۔ اس وقت صرف ایک ہی ملک ہے جہاں بچوں کو ویکسین دیا جارہا ہے۔