حاملہ خواتین کو کیاب ڈرائیور کی جانب سے مفت خدمات

   

حیدرآباد: شہر کی کیاب ڈرائیورس کی یونین تلنگانہ گگ اینڈ پلیٹ فارم ورکرس یونین نے لاک ڈاؤن کے دوران حاملہ خواتین کو ہاسپٹل تک مفت پہنچانے کی پیشکش کی ہے۔ مناسب ایمبولنس خدمات کی عدم فراہمی کے باعث حاملہ خواتین کو مشکلات کا سامنا ہے ۔ یونین کے ریاستی صدر شیخ صلاح الدین نے بتایا کہ تاحال 27 حاملہ خواتین کو مفت دواخانوں تک پہنچایا گیا ہے ۔