بنگلورو 15 ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) کانگریس کے محروس لیڈر ڈی کے شیوکمار نے اپنے حامیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ان سے اظہار یگانگت کیلئے دہلی نہ آئیں۔ واضح رہے کہ جمعہ کو مقدمہ کی سماعت کے دوران ان کے کئی حامی عدالت میں چلے آئے تھے ۔ایک اعلامیہ میں ان کے حامیوں سے اپیل کرتے ہوئے شیوکمار کے بھائی ڈی کے سریش نے کہا کہ شیوکمار نے اپنے حامیوں سے کہا کہ وہ منگل کو دہلی نہ آئیں جب امکان ہے کہ انہیں خصوصی عدالت میں پیش کیا جائیگا ۔ دہلی کی ایک عدالت نے جمعہ کو شیوکمار کی عدالتی تحوے میں ای ڈی کی جانب سے پوچھ تاچھ کی مدت میں 17 ستمبر تک توسیع کردی تھی ۔