حیدرآباد۔/19 مئی، ( سیاست نیوز) علاقہ حبیب نگر ملے پلی میں ہفتہ کو دونوں گروپس میں جھڑپ کے واقعہ کے سلسلہ میں پولیس نے 7 افراد کو گرفتار کرلیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر پولیس ساؤتھ ویسٹ زون جناب محمد اشفاق نے بتایا کہ 18 مئی کی شام سیوک نگر ملے پلی علاقہ میں سید نوید کے گروپ اور محمد سمیر کے گروپ کے درمیان جھڑپ ہوئی تھی جس میں مبینہ طور پر ہتھیاروں کا بھی استعمال کیا گیا ۔ پہلے واقعہ میں معراج بیگم کی شکایت پر پولیس حبیب نگر نے ایک مقدمہ درج کرلیا ہے جس میں سید نوید، محمد عرفان، سید وسیم اور سید ماجد کو گرفتار کیا گیا ہے جبکہ 8 افراد مفرور ہیں۔ اسی واقعہ کے سلسلہ میں پولیس نے ایک اور مقدمہ سید نوید کی شکایت پر درج کیا ہے جس میں جھڑپ کے سلسلہ میں پولیس نے محمد شریف، حسین شریف، واجد، فیروز عرف فیصل کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس نے اس کیس میں اقدام قتل کی دفعہ بھی عائد کی ہے۔ب