حیدرآباد۔/16 جولائی، ( سیاست نیوز) حبیب نگر پولیس اسٹیشن حدود میں کل رات اس وقت سنسنی پھیل گئی جب ایک جوس سنٹر پر نامعلوم ہتھیار بند افراد نے پہنچ کر وہاں پر موجود افراد کو دھمکایا۔ بتایا جاتا ہے کہ سمر لینڈ جوس سنٹر واقع حبیب نگر ملے پلی پر 5 نامعلوم افراد نے پہنچ کر جوس سنٹر کے مالک کو تلواروں اور خنجروں سے دھمکایا۔ اس واقعہ کے بعد علاقہ میں سنسنی پھیل گئی اور عوام میں بھی خوف و ہراس کا ماحول پیدا ہوگیا۔ پولیس نے اس بات کی اطلاع ملنے پر جوس سنٹر کے مالک سے شکایت حاصل کرتے ہوئے ایک مقدمہ درج کرلیا اور ان کی تلاش جاری ہے۔ب