حیدرآباد۔/6 نومبر، ( سیاست نیوز) حبیب نگر علاقہ میں آج شوہر نے اپنی بیوی کا قتل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق 45 سالہ سلیم جو پیشہ سے قصائی ہے اپنی بیوی طاہرہ کا بہیمانہ طور پر قتل کردیا۔ بتایا جاتا ہے کہ سلیم کا آغا پورہ میں ایک مکان تھا اور اس نے حالیہ دنوں اسے فروخت کردیا تھا دوسرا مکان لینے کیلئے میاں بیوی کے درمیان گزشتہ کچھ دنوں سے جھگڑا چل رہا تھا۔ بتایا جاتا ہے کہ برہمی کی حالت میں سلیم نے طاہرہ پر چاقو سے حملہ کردیا جس کے نتیجہ میں خاتون کی برسر موقع موت واقع ہوگئی۔ قتل کے بعد سلیم نے پولیس اسٹیشن میں خودسپردگی اختیار کرلی۔