حیدرآباد۔/24 اکٹوبر، ( سیاست نیوز) حبیب نگر پولیس نے گانجہ کے کاروبار میں ملوث دو افراد کو گرفتار کرلیا۔ بتایا جاتا ہے کہ پولیس کی ایک ٹیم نے بھرت گراؤنڈ حبیب نگر کے قریب دھول پیٹ کے ساکن ارجن سنگھ اور جمعرات بازار کے راما کرشنا کو گرفتار کرتے ہوئے ان کے قبضہ سے 500 گرام گانجہ برآمد کرلیا۔ پولیس نے بتایا کہ اس ٹولی کا سرغنہ دنیش سنگھ ہے جو اپنے دو ساتھیوں کو گانجہ فراہم کرتے ہوئے اسے دوگنی قیمت میں فروخت کرنے کی ترغیب دیتا تھا۔ پولیس نے گرفتار افراد کو عدالت میں پیش کرتے ہوئے جیل بھیج دیا۔ب