کریم نگر : ایڈیشنل کلکٹر کریم نگر شیام پرساد لال نے مطلع کیا ہے کہ جشن 75 ویں یوم آزادی کے پیش نظر 16اگست کو منقد کئے جانے والے کوی سمیلن اور مشاعرے میں شرکت کیلئے خواہشمند شعراء حب الوطنی پر مبنی اپنے کلام ( جو 20 اشعار سے زائد نہ ہو) کو اندرون 13اگست شام 5بجے تک واٹس ایپ نمبر 9848255525 پر روانہ کرسکتے ہیں ۔ کلام کا انتخاب لکشمن راؤ کی زیر صدارت تشکیل کردہ 5 اراکین کی کمیٹی کے ذریعہ کیا جائے گا ۔ منتخب شعراء کو واٹس ایپ یا فون کال کے ذریعہ اطلاع فراہم کی جائے گی ۔