حتمی تجارتی معاہدے پر چینی صدر کیساتھ براہ راست بات کرنے امریکی صدر کا اشارہ

   

ریاض، 14 مئی (یو این آئی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ چین کے
ساتھ حتمی تجارتی معاہدے پر چینی صدر کے ساتھ براہ راست بات کر سکتا ہوں۔امریکی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ چین کے ساتھ حتمی تجارتی معاہدے پر چینی صدر کے ساتھ براہ راست بات کر سکتا ہوں۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ نہیں کہہ سکتا کہ ایسا ضرور ہوگا لیکن برطانیہ کے ساتھ ایسا ہی ہوا ہے ۔واضح رہے کہ امریکہ اور چین نے 90 روز کے لیے ٹیرف میں 115 فیصد کمی پر اتفاق کرلیا۔جنیوا میں چینی حکام کی امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ سے ملاقات ہوئی جس میں ٹیرف میں کمی پر اتفاق کیا گیا جس کا اعلان امریکی وزیر خزانہ کی جانب سے کیا گیا ہے ۔