حجاب اتارنے سے انکار پر مہندی آرٹسٹوں کی توہین

   

جھارکھنڈ : 12مارچ ( ایجنسیز ) جھارکھنڈ کے ہزاری باغ میں ایک ایسا واقعہ سامنے آیا ہے جس نے مسلمانوں میں شدید تشویش اور بحث کو جنم دے دیا ہے ۔ مہندی آرٹسٹ عالیہ احمد اور ان کی ساتھیوں کیساتھ ایک ہوٹل میں مبینہ طور پر نامناسب برتاؤ کئے جانے کی خبر سامنے آئی ہے ۔اطلاعات کے مطابق مہندی آرٹسٹوں کی یہ ٹیم دہلی سے آئے ایک ہندو خاندان کے پروگرام میں مہندیلگانے کیلئے ہوٹل پہنچی تھی ۔ تاہم کام شروع ہونے سے پہلے ہی ان سے حجاب اتارنے کا مطالبہ کیا گیا جس پر ماحول کشیدہ ہوگیا ۔ ذرائع کے مطابق عالیہ احمد اور ان کی ساتھیوں نے مذہبی عقیدے کا حوالہ دیتے ہوئے حجاب اتارنے سے صاف انکار کردیا اور مہندی کے پروگرام کو منسوخ کردیا ۔
اس انکار کے بعد مبینہ طور پر ان کیساتھ توہین آمیز رویہ اختیار کیا گیا ۔