ممبئی۔کرناٹک میں حجاب تنازعہ نے پورے ملک میں ماحول کو گرما دیا۔ اس پر عام سے خاص لوگوں نے اپنی رائے دی۔ اس پر بالی ووڈ کی مشہورشخصیات نے بھی ردعمل کا اظہار کیا۔اب فلم انڈسٹری کو خیرباد کہنے والی دنگل گرل کے نام سے مشہور زائرہ وسیم بھی حجاب تنازعہ پر بول پڑی ہیں۔ زائرہ وسیم نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے ایک طویل پوسٹ شائع کیا ہے۔زائرہ وسیم نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا، وراثت میں ملا حجاب ایک آپشن ہے، پھر یہ غلط معلومات ہے۔ یہ قیاس سہولت کے مطابق کیا جا رہا ہے۔ اسلام میں حجاب ایک انتخاب نہیں بلکہ ذمہ داری ہے۔ جب ایک عورت حجاب پہنتی ہے تو وہ اس ذمہ داری کو پورا کر رہی ہوتی ہے جو خدا نے اسے دی ہے جس سے وہ محبت کرتی ہے اور اس نے اپنے آپ کو خدا کے سپرد کیا ہے۔ میں بھی شکر اور احترام کے ساتھ حجاب پہنتی ہوں۔ میں اس نظام کی مخالفت کرتی ہوں جہاں مذہب کے نام پر خواتین کو روکا جاتا ہے اور ہراساں کیا جاتا ہے۔زائرہ وسیم نے مزید لکھا کہ مسلم خواتین کے ساتھ ان کی مرضی کے خلاب امتیازی سلوک کرنا اور ایسا نظام قائم کرنا ناانصافی ہے جہاں انہیں تعلیم اور حجاب میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا پڑے یا اسے چھوڑ دیں۔ آپ انہیں ایک خاص انتخاب کرنے پر مجبور کر رہے ہیں ۔