کرناٹک کے اڈوپی کے ایک کالج میں حجاب پہننے کے حق کے لیے احتجاج کرنے والی چھ مسلم لڑکیوں کے والدین نے پولیس میں شکایت درج کرائی ہے جس میں الزام لگایا گیا ہے کہ کچھ لوگ ان کی بیٹیوں کی ذاتی معلومات سوشل میڈیا پر شیئر کر رہے ہیں۔ اُڈپی ضلع کے پولیس سپرنٹنڈنٹ (ایس پی) این وشنو وردھن کو دی گئی شکایت میں والدین نے ان لوگوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے جو لڑکیوں کے موبائل فون نمبروں سمیت ذاتی معلومات کو عوامی طور پر شیئر کررہے ہیں۔والدین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ شرارتی عناصر ان معلومات کو لڑکیوں کو دھمکیاں دینے کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔