حجاب تنازعہ کی وجہ سے کرناٹک میں 11ویں اور 12ویں کلاس اور کالجوں کو اگلے بدھ تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔کرناٹک حکومت کی طرف سے اعلان کیا گیا ہے کہ کلاسیں بند رہیں گی کیونکہ حجاب پر پابندی کو چیلنج کرنے والی درخواستوں پر ہائی کورٹ کی سماعت پیر کو بھی جاری رہے گی۔تاہم اسکول دسویں جماعت تک کھلے رہیں گے۔ غور طلب ہے کہ اس سے قبل حجاب کے بڑھتے ہوئے تنازعہ کی وجہ سے دارالحکومت بنگلورو میں پولیس نے دو ہفتوں کے لیے تعلیمی اداروں کے قریب ہر قسم کے اجتماعات اور مظاہروں پر پابندی عائد کر دی ہے۔ پابندی پر سوال اٹھاتے ہوئے، ایک اڈوپی کے گورنمنٹ کالج کی پانچ خواتین کی جانب سے کرناٹک ہائی کورٹ میں عرضی داخل کی گئی تھی۔ اس عرضی کی بدھ کو کرناٹک ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی، جس میں ہائی کورٹ نے اس معاملے کی بڑی بینچ میں سماعت کرنے کی سفارش کی تھی۔ منگل کو ہائی کورٹ نے متعلقہ فریقوں سے اس معاملے میں امن برقرار رکھنے کی اپیل کی۔ عدالت نے کہا تھا، “معاملے کی اگلی سماعت تک، یہ عدالت طلباء برادری اور عوام سے امن و سکون برقرار رکھنے کی درخواست کرتی ہے۔