حجاب پر پابندی خوفناک عمل: ملالہ

   

لندن: نوبل انعام یافتہ پاکستانی طالبہ ملالہ یوسف زئی نے ہندوستان میں باحجاب طالبات کو اسکول میں داخلے سے روکنے کے عمل کو خوفناک قرار دیدیا۔تفصیلات کے مطابق ملالہ یوسفزئی نے ریاست کرناٹک میں مسلمان طالبات کو حجاب کی صورت میں تعلیمی اداروں میں داخل ہونے سے روکنے پر ردِ عمل دیتے ہوئے ہندوستانی حکومت پر زور دیا کہ وہ مسلمان طالبات کے حجاب پہننے کے حوالے سے گنجائش پیدا کرتے ہوئے معاملات کو سلجھائیں۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں کرناٹک میں خواتین کے ایک سرکاری کالج میں چھ مسلم طالبات کو حجاب پہننے کے باعث کلاسز سے بے دخل کر دیا گیا تھا جس کا مقدمہ بھی ہائیکورٹ میں زیر سماعت ہے۔