حجاب پر پابندی قرآن پر پابندی کے برابر، جمعہ اور رمضان میں ملے چھوٹ، ہائی کورٹ میں عرضی گزاروں کے وکیل نے کہا

,

   

ایڈوکیٹ ونود کلکرنی نے کرناٹک ہائی کورٹ سے حجاب پر پابندی لگانے کو لے کر عبوری راحت دینے کا مطالبہ کیا ہے ۔ انہوں نے دلیل دی کہ حجاب پر پابندی لگانا قرآن پر پابندی لگانے کے برابر ہے ۔ وکیل نے عدالت میں یہ بھی کہا کہ تعلیمی اداروں میں حجاب پہننے کو لے کر پیدا ہوئے تنازع سے طلبہ کی ذہنی صحت متاثر ہورہی ہے ۔کرناٹک ہائی کورٹ میں جمعرات کو مسلم طالبات اور دیگر تعلیمی اداروں میں حجاب پہننے پر پابندی  لگانے سے عبوری راحت کا مطالبہ کرنے والی عرضیوں پر سماعت ہورہی تھی ۔ انڈیا ٹوڈے کے رپورٹ کے مطابق ایڈوکیٹ کلکرنی نے کہا کہ حجاب پر پابندی قرآن پر ایڈوکیٹ ونود کلکرنی نے عدالت سے یہ درخواست کی کہ طالبات کو کم سے کم جمعہ اور رمضان کے مقدس مہینے میں حجاب پہننے کی اجازت دی جائے ، کیونکہ اسلام میں جمعہ اور رمضان کی خاص اہمیت ہے۔