حجاب کیس 16 ستمبر تک مکمل ہونے کی توقع

   


کرناٹک کو جواب داخل کرنے کیلئے 2دن کی مہلت
نئی دہلی :سپریم کورٹ میں آج ایک بار پھر حجاب تنازعہ پر مسلم فریق کی طرف سے دلائل پیش کیے گئے۔ پیر کے روز جسٹس ہیمنت گپتا نے اشارہ دیا ہے کہ تعلیمی اداروں میں حجاب پہننے پر کرناٹک ہائیکورٹ کے ذریعہ عائد کی گئی پابندی کے خلاف داخل عرضی پر جاری سماعت 16 ستمبر تک پوری کی جا سکتی ہے۔ سپریم کورٹ نے وکلاء سے 14 ستمبر تک دلیل مکمل کرنے کیلئے بھی کہا ہے۔آج سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے کرناٹک حکومت سے بھی اس معاملے میں اپنی بات رکھنے کیلئے 2 دن کا وقت دیا ۔ امید ہیکہ 14 ستمبر تک سبھی جانکاریاں حاصل کرنے اور دلائل سننے کے بعد سپریم کورٹ فیصلے سے متعلق اپنا رجحان تیار کریگا۔ گویا کہ 16 ستمبر تک اس معاملے میں کوئی فیصلہ صادر ہو سکتا ہے۔ گزشتہ جمعرات کو سپریم کورٹ نے حجاب کیس میں درخواست گذاروں سے مسلمانوں اور سکھوں کی رسموں کا موازنہ نہ کرنے کی صلاح دی تھی ۔