حجاب کے حق میں امریکہ میں مظاہرہ

   

شکاگو : ہندوستان میں حجاب پر کرناٹک کے تعلیمی اداروں میں اعتراض کے بعد ملک کے بعض دیگر حصوں میں بھی اس کے اعادہ کے نتیجے میں ہیڈ اسکاف بڑا مسئلہ بن کر اُبھرا ہے اور اس کے حق میں کرناٹک ہائیکورٹ میں کیس جاری ہے ۔ امریکہ کے کئی شہروں میں لوگوں نے پلے کارڈس کے ساتھ مظاہرے کئے ہیں اور حجاب کے حق میں اپنے تاثرات کا اظہار کیا ہے۔ احتجاجیوں کا کہنا ہے کہ حجاب یا ہیڈاسکاف صرف تعصب اور تنگ نظر سیاستدانوں کو ہی کھٹکنا چاہئے ورنہ یہ ایک تہذیب کی علامت ہے ۔