نئی دہلی: مرکزی حکومت نے ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں اور میڈیکل کالجوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ حجاج کی صحت کی نگرانی کے لیے سرکاری اسپتالوں میں کام کرنے والے مسلم ڈاکٹروں، دندان سازوں اور پیرامیڈیکس کو تعینات کریں۔ ہر سال ہزاروں ہندوستانی حج کے لیے مملکت سعودی عرب جاتے ہیں، اس سال ہندوستان کے لیے مختص کوٹہ 175,025 عازمین ہے۔سفر پر جانے سے پہلے حجاج کی طبی جانچ کے علاوہ، حجاج کرام کو مملکت سعودی عرب میں حج کے راستے میں صحت کی سہولیات میں صحت کی دیکھ بھال بھی فراہم کی جائے گی۔ ان صحت کی سہولیات کا انتظام ہندوستانی ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکس کریں گے۔اس سال، اقلیتی امور کی وزارت کے ساتھ مناسب غور و خوض کے بعد، اس وزارت کو کچھ ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔ لہذا، وزارت صحت کے کم سے کم چیلنجوں کے اندر ایک محفوظ، پریشانی سے پاک اور بغیر کسی رکاوٹ کے حج کو یقینی بنانے کے لیے آپ کی مدد اور تعاون کی خواہاں ہے۔سفر پر جانے سے پہلے عازمین کی طبی جانچ اور معائنہ کے علاوہ، عازمین کو مملکت سعودی عرب میں حج کے راستے میں صحت کی سہولیات میں صحت کی دیکھ بھال بھی فراہم کی جائے گی۔ان سہولیات کا انتظام ریاست /یوٹی اور میڈیکل و ڈینٹل کالجوں اور طبی اداروں میں کام کرنے والے ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکس کے ذریعہ کیا جائے گا۔ ڈیپوٹیشن کی مدت تقریباً 2-3 ماہ ہوگی۔مرکز نے بڑی ریاستوں/یوٹی کو ہدایت دی ہے کہ وہ بالترتیب 10-20 مرد اور خواتین ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکس (مسلم) کو نامزد کریں جن میں چند ڈینٹسٹ بھی شامل ہوں جبکہ چھوٹی ریاستوں سے 5 مرد اور خواتین ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکس کے لیے کہا گیا ہے۔ وزارت صحت تجربہ، تخصص اور مطلوبہ اہلیت کی بنیاد پر نامزدگیوں کا اصل جائزہ لے گی۔تاہم ان لوگوں کو ترجیح دی جائے گی جو ماضی میں اس ڈیوٹی کے لیے نہیں گئے تھے۔حکومت ان کی ہندوستان سے روانگی سے قبل ورکشاپ اور صلاحیت سازی کا تربیتی پروگرام بھی منعقد کرے گی۔ ڈیپوٹیشن کرنے والوں کی خدمات قونصلیٹ جنرل آف انڈیا، جدہ کے اختیار میں ہوں گی ان کی ڈیپوٹیشن کے دوران اور انہیں سی جی آئی، جدہ کے ذریعہ مکہ مکرمہ کے مختلف اسپتالوں اور برانچ ڈسپنسریوں میں حجاج کو مناسب طبی خدمات فراہم کرنے کے لیے تعینات کیا جائے گا۔ مدینہ، جدہ میں حج ٹرمینل، منیٰ اور عرفات میں کیمپ وغیرہ میں یہ لوگ تعینات ہوں گے۔