حجاج کرام کی مکۃ المکرمہ سے مدینہ منورہ روانگی شروع

   

مکہ مکرمہ : مسجد الحرام کی تمام منزلیں حجاج کرام کے لیے کھول دی گئیں۔ الوداعی طواف کے بعد سعودی عرب کے مختلف علاقوں سے آنے والے حجاج کرام مکۃ المکرمہ سے رخصت ہونے لگے۔ حجاج کرام کے قافلے الوداعی طواف کے بعد مکۃ المکرمہ سے حرمین ٹرین اور بسوں کے ذریعہ مدینہ منورہ جانا شروع ہوگئے ہیں۔