حجاج کرام کے اعزاز میں تہنیتی تقریب کا انعقاد

   

میدک /9 اگست ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) میدک کی مسجد ولی شاہ میں کمیٹی اور جناب سید غفار نیازی کے زیر اہتمام حجاج کرام کے اعزاز میں ایک تہنیتی تقریب کا انعقاد عمل میں آیا ۔ سبھی خوش نصیبوں کی اس تقریب میں شال پوشی و گلپوشی عمل میں آئی ۔ امام و خطیب مسجد ولی شاہ مولانا برکات احمد ندوی نے تقریب کی کارروائی چلائی ۔ اس پروگرام کو مولانا ڈاکٹر سید عابد علی استاد مدینہ العلوم و گیسٹ لکچرر امام وخطیب مسجد عروب نے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی ۔ تقریب میں کمیٹی مسجد ولی شاہ کے عہدیداروں کے علاوہ مصلیوں کی بڑی تعداد شریک تھی ۔ جناب مولوی سید عبدالرحیم ، عبدالغنی محکمہ فاریسٹ ، ندیم خان عکاظ ، گولڈن بیکری کی گلپوشی عمل میں آئی ۔