حجاز میںبھی اردو کی بقاء کیلئے سرگرم کوشش

   

مولانا آزاد کی یوم پیدائش پر یوم قومی تعلیم بڑے پیمانے پر منانے اردو اکیڈیمی جدہ کا اعلان

جدہ: 09/ نومبر( ذریعہ میل ) اردو کی بقا کے لئیے ہندوستان میں یوں تو بہت ساری ادبی تنظیمیں سرگرم عمل ہیں لیکن سرزمین حجاز پر اردو اکیڈمی جدہ کو سبقت حاصل ہے۔ سکریٹری اردو اکیڈمی جدہ سید نعیم الدین کے مطابق ہرسال کی طرح امسال بھی اردو اکیڈمی جدہ مولانا ابوالکلام آزاد کی یاد میں 22 واں یوم قومی تعلیم 11۔11۔2022، کی تیاریوں کے سلسلے میں ایک اجلاس شاداب ریستوران جدہ میں صدر اکیڈمی حافظ محمد عبدالسلام کی صدارت میں منعقد ہوا، جس میں طے پایا اس سال بھی 11 نومبر 2022 کو یوم قومی تعلیم تزک و احتشام کے ساتھ قونصل خانہ ہند جدہ میں منایا جائے گا۔ مہمان خصوصی کے طور پر عزت مآب محمد شاہد عالم، قونصل جنرل ہند جدہ و مہمان اعزازی کی حیثیت سے معروف ادیب و شاعر جناب حلیم بابر صدر بزم کہکشاں محبوب نگر تلنگانہ تشریف فرمائیں گے۔پروگرام میں بین المدارس جدہ تقریری مقابلے اور تمثیلی مشاعرہ پیش کیا جائے گا۔ نائب صدر سید محمد خالد حسین مدنی، محمد اسلم افغانی، منور خان، ناصر خورشید، مرزا قدرت نواز بیگ، سمیع فاروقی اور محمد یوسف نے اپنی اپنی ذمہ داریوں کی تفصیل پیش کی صدر اکیڈمی تمام معلومات حاصل کرتے ہوے اطمینان کا اظہار کیا اور جلسے کی کامیابی کے لئے اللہ رب العزت کے حضور دعا پر میٹنگ تکمیل کو پہنچی۔