ریاض : سعودی عرب میں حرمین شریفین انتظامیہ کے سربراہ اعلیٰ ڈاکٹرعبدالرحمن السدیس نے حجر اسود ورچوئل انیشیٹیو کا افتتاح کیا ہے۔اس کا مقصد وی آر ٹیکنالوجی اور ڈجیٹل تجربات کی مدد سے حجر اسود کو ورچوئل دیکھنے، اسے بوسہ دینے اورمحسوس کرنے کے لیے’حقیقی منظر‘جیسا ماحول فراہم کرنا ہے۔ میڈیا کے مطابق عبدالرحمن السدیس نے بتایا کہ’ یہ انشیٹیو ڈیجیٹل ایگزیبیشن نے ام القریٰ یونیورسٹی کے ماتحت خادم حرمین شریفین حج و عمرہ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے تعاون سے متعارف کرایا ہے‘۔ انہوں نے کہا کہ آنکھ، کان، ناک اوراحساس کے ساتھ ورچوئل طریقے سے حجر اسود کو دیکھنے کے لیے حقیقی ماحول فراہم کرنا ہوگا تاکہ جولوگ جدید ٹیکنالوجی کے ذریعہ حجر اسود پر نظر ڈالیں تو وہ خود کو اپنے پورے وجود کے ساتھ مسجد الحرام میں خانہ کعبہ کے سامنے محسوس کریں اور زیادہ سے زیادہ افراد اس حوالے سے اپنا خواب پوراکرسکیں۔