حج اخراجات کی ادائیگی کیلئے 31 مارچ تک مہلت

   

حیدرآباد /13 مارچ ( سیاست نیوز ) حج 2020 کے منتخبہ عازمین حج کیلئے سفری اخراجات کی ادائیگی کی آخری تاریخ میں توسیع کی گئی ہے ۔ چیف ایکزیکیٹیو آفیسر حج کمیٹی آف انڈیا ڈاکٹر مقصود احمد خان نے سرکیولر جاری کرتے ہوئے بتایاکہ منتخب عازمین ایک لاکھ 20 ہزار روپئے کی رقم 31 مارچ تک داخل کرسکتے ہیں ۔