حج سفر 2021 پر جانے والے تمام عازمین کورونا وائرس ویکسین کی پہلی ڈوز لگوالیں: حج کمیٹی ہند

,

   

Ferty9 Clinic

حج کمیٹی آف انڈیا نے کل ایک سرکلر جاری کیا ہے جس میں حج 2021 کے لئے درخواست دینے والے تمام عازمین سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ ویکسین کی پہلی ڈوز لے لیں جو حکومت ہند نے کووڈ 19 وبا سے بچنے کے لئے مہیا کی ہے۔ اور ایک مہینے کے بعد اس کی دوسری ڈوز بھی لگوالیں۔ ہندوستان کی حج کمیٹی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ، ڈاکٹر مقصود احمد نے بیان دیا ہے کہ سعودی عرب کی وزارت صحت کی جانب سے قونصل جنرل جدہ کو ایک خط بھیجا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ عمرہ اور حج پر آنے کے خواہشمند افراد کی حفاظت کے لئے کورونا وائرس کی ویکسین کی دو خوراکیں لگوانے والے کو ہی سعودی عرب میں داخلے کی اجازت ہوگی۔ ڈاکٹر مقصود کہتے ہیں کہ اگرچہ ابھی تک سعودی عرب کی حکومت کے توسط سے سرکاری طور پر حج 2021 کا اعلان نہیں کیا گیا ہے ، لیکن یہ طے مانا جا رہا ہے کہ حج کے لئے آنے والے عازمین کو کورونا وائریس ویکسین دو ڈوز لگوا کر ہی سعودی عرب آنے کی اجازت ملے گی۔