ریاض : یکم جون ( ایجنسیز ) وزارت داخلہ کے تحت آج اتوار کومکہ مکرمہ میں حج سیکیورٹی فورسز قیادت کی پریس کانفرنس ہوئی۔سبق ویب سائٹ کے مطابق مکہ مکرمہ متحدہ سیکیورٹی آپریشنز سینٹرمیں منعقد ہونے والی پریس کانفرنس میں پبلک سیکیورٹی و سربراہ سیکیورٹی کمیٹی برائے حج لیفٹیننٹ جنرل محمد بن عبداللہ البسامی خطاب کیا۔ان کے علاوہ ریاستی سیکیورٹی کے تحت اسپیشل فورسز کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل محمد بن مقبول العمری، ڈائریکٹر جنرل سول ڈیفنس میجر جنرل ڈاکٹر حمود بن سلیمان الفرج اور قائم مقام ڈائریکٹر جنرل پاسپورٹس میجر جنرل ڈاکٹر صالح بن سعد المربع نے بھی شرکت کی۔