عرفات میں گرمی کی شدت کو کم کرنے کیلئے سڑکو ں پر سفید پینٹ کا تجربہ ، سعودی کابینہ کا ورچوئل اجلاس
ریاض : سعودی کابینہ کے اجلاس میں اس سال حج سیزن کے حوالے سے تیاریوں کا جائزہ لیا گیا اور تصدیق کی گئی کہ تمام تیاریاں اور انتظامات مکمل ہیں۔کابینہ کا ورچوئل اجلاس شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی سربراہی میں منعقد ہوا ہے۔ اجلاس میں عازمین کے آرام وسکون اور بہبود کے حوالے سے مختلف سرکاری اداروں کی کوششوں اور منصوبوں کے بارے میں بھی بتایا گیا۔سرکاری خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق وزیر اطلاعات سلمان بن یوسف الدوسری نے بتایاکہ اجلاس میں ارکین کو حج سیزن کیلیے مختلف سرکاری اداروں کی جانب سے اختیار کی جانے والی حکمت عملی اور تیاریوں کے بارے تفصیلات سے آگاہ کیا گیا۔اجلاس میں شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو شاہ اردن اور مصری صدر کی جانب سے بھیجے گئے مکتوب کے بارے میں بات کی گئی۔عرفات میں گرمی کی شدت کو کم کرنے کیلئے سڑکوں پر سفید پینٹ کیا گیا ہے ۔ ارکین کابینہ نے سعودی کویتی رابطہ کونسل کے دوسرے اجلاس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے دونوں برادر ملکوں کے مثالی تعلقات پربات کی گئی۔کابینہ نے اوپیک کے رکن ممالک کے 37 ویں وزارتی اجلاس کے نتائج پراپنے اطمینان کا اظہار کیا۔ اوپیک کے رکن ممالک کے علاوہ دیگرغیررکن ممالک کے نمائندے بھی شریک تھے۔ مملکت اور تیل پیدا کرنے والے دیگر 7 مماک نے رضاکارانہ طورپرتیل کی پیداوارکی مدت میں توسیع پررضا مندی پراتفاق کیا تھا۔اجلاس میںماحولیات کے عالمی دن کے موقع پرمنعقدہ سرگرمیوں کی میزبانی کرنے کی یقین دہانی کرائی جس کا مقصد ماحول کے تحفظ اور پائیدار ترقی کو فروغ دینا ہے۔ اجلاس میں مختلف فیصلے صادر کیے گئے جن میں وزیر توانائی یا ان کے مقرر کردہ شخص کوتوانائی کے شعبے میں جمہوریہ وینزویلا کے ساتھ تعاون کا اختیار دیاگیا۔سعودی عرب اور جمہوریہ کوسوو کے درمیان سفارتی، سرکاری اور نجی پاسپورٹ رکھنے والوں کے لیے مختصر مدت کے رہائشی ویزوں کے حوالے سے باہمی طور پر استثنی کے معاہدے دیگر ممالک کے ساتھ مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کو فروغ دینے کے لیے مفاہمتی یادداشتوں کی منظوری دی گئی۔مختلف اداروں کے ضوابط کی منظوری دی گئی ۔