نئی دہلی : حج کمیٹی آف انڈیا کی جانب سے حج 2025 کے عازمین سے درخواستیں طلب کی جا رہی ہیں۔13 اگست سے درخواست فارم داخل کرنے کا عمل شروع ہوگیا جو 9 ستمبر تک جاری رہے گا۔ مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور کرن رجیجو نے گزشتہ روز حج فارم کی قبولیت کا عمل شروع کیا۔