حج مصارف کی ادائیگی کیلئے 7 نومبر تک عازمین حج کو سہولت

   

حیدرآباد 31 اکتوبر (سیاست نیوز) حج کمیٹی آف انڈیا نے حج 2026 کے مصارف کی ادائیگی کیلئے آخری تاریخ میں 7 نومبر تک توسیع کردی ہے۔ چیف اگزیکیٹیو آفیسر شاہنواز نے بتایا کہ ایسے تمام عازمین جو قرعہ اندازی یا پھر ویٹنگ لسٹ کے ذریعہ منتخب ہوئے ہیں، وہ پہلی اور دوسری قسط کی مجموعی رقم 277300 روپئے 7 نومبر تک جمع کرادیں۔ ایسے منتخب عازمین جنہوں نے دونوں اقساط کی رقم جمع نہیں کی ہو، ان کا سفر منسوخ تصور ہوگا۔ رقم کی ادائیگی کیلئے حج کمیٹی ویب سائیٹ یا حج سویدھا ایپ پر کریڈٹ کارڈ ، ڈبٹ کارڈ یا نیٹ بینکنگ سے استفادہ کیا جاسکتا ہے۔ اسٹیٹ بینک آف انڈیا اور یونین بینک کی کسی برانچ میں یہ رقم حج کمیٹی کے اکاؤنٹ میں جمع کی جاسکتا ہے ۔ رقم کی ادائیگی کے بعد ویٹنگ لسٹ سے منتخب عازمین کو 10 نومبر تک ضروری دستاویزات متعلقہ حج کمیٹی میں جمع کرانے ہونگے جن میں حج درخواست فارم ، پے ان سلپ یا آن لائین رسپٹ اور میڈیکل اسکریننگ فٹنس سرٹیفکٹ شامل ہیں۔ 1