ریاض ۔ سعودی عرب نے بغیر اجازت حج مقامات پر جانے کی کوشش پر جرمانے کا اعلان کر دیا۔ عازمین حج کی سلامتی اور تحفظ کی خاطر سعودی حکومت نے سخت اقدامات کیے ہیں اور کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کے لیے اب بغیر اجازت حج مقامات جانے پر پابندی عائد کردی ہے۔سعودی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ 5 سے 23 جولائی کے دوران مسجدالحرام اور اس کے اطراف کے علاقوں، منیٰ، مزدلفہ اور عرفات میں کسی کو بھی اجازت کے بغیر داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔مقررہ تاریخوں کے دوران مذکورہ علاقوں میں بغیر اجازت نامے کے داخل ہونے والے پر 10 ہزارریال جرمانہ کیا جائے گا۔ترجمان وزارت داخلہ نے مملکت میں موجود تمام شہریوں اور غیرملکیوں کو حج سیزن کے دوران سرکاری ضوابط پر عمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔