حیدرآباد۔/30جولائی، (سیاست نیوز) حج کمیٹی آف انڈیا نے ڈپٹی چیف ایگزیکیٹو آفیسر کی 3 جائیدادوں پر ڈیپوٹیشن کی بنیاد پر تقررات کیلئے درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔ چیف ایگزیکیٹو آفیسر حج کمیٹی آف انڈیا نے اعلامیہ جاری کیا جس کے تحت ڈپٹی چیف ایگزیکیٹو آفیسر اڈمنسٹریشن، ڈپٹی چیف ایگزیکیٹو آفیسر آپریشنس اور ڈپٹی چیف ایگزیکیٹو آفیسر اکاؤنٹس کے عہدوں پر تقررات کیلئے درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔ حج کمیٹی آف انڈیا ممبئی نے ڈیپوٹیشن کی بنیاد پر مرکزی اور ریاستی حکومتوں کے ملازمین تقرر کے اہل ہوں گے۔ درخواست گذاروں کی عمر، قابلیت، تجربہ اور دیگر شرائط نوٹیفکیشن میں موجود ہیں جس کا مشاہدہ حج کمیٹی آف انڈیا کی ویب سائیٹ پر کیا جاسکتا ہے۔ درخواستیں چیف ایگزیکیٹو آفیسر کے دفتر کو تھرو پراپر چینل نوٹیفکیشن کی اجرائی سے اندرون ایک ماہ مل جانی چاہیئے۔1